• news

ملتان: بم دھماکے میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا‘ مرنے والوںکی تعداد 12 ہو گئی

ملتان (وقائع نگار خصوصی) نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سی یو وارڈ میں داخل وہاڑی چوک بم دھماکہ کا زخمی 18 سالہ نوجوان سہیل خان گزشتہ روز دم توڑ گیا جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 12 ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آئی سی یو وارڈ میں داخل ایک زخمی خاتون پروین کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ دھماکہ میں زخمی خاتون کی ٹانگوں میں فریکچر کے بعد مریضہ کو کینگرین کا مرض بھی لاحق ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن