• news

غلاف کعبہ تبدیل، روح پرور تقریب میں گورنر مکہ سمیت اعلیٰ شخصیات کی شرکت

مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی +آن لائن) خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب 9 ذی الحج کوعازمین کے عرفات پہنچنے پرہو تی ہے۔غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب میں گورنر مکہ سمیت اعلی حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ سونے، چاندی اور خالص ریشم سے بنے غلاف کعبہ کی لاگت 2 کروڑ 20 لاکھ ریال ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام نماز فجر کے بعد شروع ہوا، نئے غلاف 670 کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔ غلاف کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر او رچوڑائی تین میٹر ہے۔ غلاف کعبہ چاروں دیواروں کے علاوہ دروازے پر بھی آویزاں کیا جاتا ہے۔
غلاف کعبہ

ای پیپر-دی نیشن