نوجوان صلاحیتوں سے مالامال‘ قوم کو مستقبل کے ہیروز پر فخر ہے: جنرل راحیل
راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے گزشتہ جولائی میں لاس اینجلس سپیشل اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والی آٹھ رکنی پاکستانی ٹیم نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایتھلیٹکس کی آٹھ رکنی ٹیم نے مختلف کیٹیگریز میں سونے کے تین، چاندی کے چار اور کانسی کے تین تمغے جیتے تھے۔ جنرل راحیل شریف نے سپیشل اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور پوری قوم کو مستقبل کے ان ہیروز پر فخر ہے جنہوں نے اس کٹھن چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عزم کی بدولت سبز پرچم کو بلند رکھنے کےلئے تمام رکاوٹیں عبور کیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کھیلوں میں 177 ممالک سے 65 سو اتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔
آرمی چیف