نیب نے سابق چیئرمین متروکہ املاک آصف ہاشمی کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نامہ نگار) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چےئرمےن متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کےخلاف تےن مقدمات کی تحقےقات کی منظوری سمےت دےگر مقدمات کے فےصلے کئے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چےئرمےن متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی اور دیگر کےخلاف مقدمے میں تین انوسٹی گیشن کی منظوری دی جس میں ایک میسرز ہائی لنکس کیپیٹل پرائیویٹ کے ساتھ985.56 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرنے، دوسری تمام بھرتیوں، ترقیوں، ملازمین کو غیرقانونی طریقے سے مستقل اور دیگر معاملات اور تیسری متروکہ وقف املاک کے ملازمین کو غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ہے جبکہ متروکہ وقف املاک میں قواعد کے خلاف مبینہ غیرقانونی بھرتیوںکی انکوائری کی بھی منظوری دی گئی، منظور شدہ 180کی بجائے 716 غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں جس سے 399,083.059 ملین روپے کا نقصان ہوا، اجلاس میں سابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی میاں مسعود اختر سابق ایکسین کیو ایس رانا سلیم اختر، سابق ایکسین چودھری حسن اختر اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی، ملزمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 کے علاقے ونڈی والا پل جھنگ روڈ سے ڈانگرو پل تک پختہ سڑک کی تعمیر اور بحالی میں مبینہ طور پر 105 ملین روپے کی خوردبرد کی۔ اس منصوبے کی کل لاگت 805 ملین روپے ہے، ایگزیکٹو بورڈ نے فتح ٹیکسٹائل ملز اور یدگر کے خلاف مقدمے میں ڈائریکٹر گوہر اللہ، محمد سلیم اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی۔ ملزموں پر لاکھڑا ضلع جامشورہ سندھ کوئلے کی غیرقانونی کھدائی کا مبینہ الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 2.241 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں پروانشل ریزرو سنٹر سریاب روڈ کوئٹہ کے افسروں اور دیگر سابق صوبائی وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی شاکر خان اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور پی آر سی سریاب روڈ کوئٹہ میں سرکاری گندم کے تھیلوں میں خورد برد کا مبینہ لازم ہے جس سے قومی خزانے کو 1525.0122ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر اعلی خیبر پی کے کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی، ان پر کرپشن اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے، ایگزیکٹیو بورڈ نے سید نصرت شوکت اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ،ملزم پر دیگر افراد سے ملکرمشکوک طریقے سے مالیاتی اداروں کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور اشتہارات کے بجٹ کیلئے فنڈز میں مبینہ خوردبرد پر محکمہ اطلاعات و آرکائیو سندھ کے افسروں اور دیگر کے خلاف دوبارہ انکوائری کا فیصلہ کیاجس سے قومی خزانے کو 5.875بلین روپے کا نقصان پہنچا, اس مقدمے میں ایگزیکٹیو بورڈ نے ڈائریکٹرزمیسرز ویلیو ایڈڈ مارکیٹنگ سروسز پراﺅیٹ لمیٹیڈکراچی فواد عالم کی 71.292ملین روپے چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز کنیکٹ مارکیٹنگ کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹید کراچی عبدالقادر شاہ کی 74.4ملین روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔
نیب اجلاس