قومی کرکٹر اظہر علی ، سرفراز احمد ، اسد شفیق نے حج کی سعادت حاصل کر لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہر علی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی۔ دورہ زمبابوے قریب ہونے کے باجود کرکٹرز نے اللہ کے حضور حاضری کو یقینی بنایا۔ سعید اجمل، اظہر علی، محمد یوسف، اسد شفیق‘ سرفراز احمد‘سعیداجمل اور عبدالرحمان نے حج کے دوران تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔