• news

چیئرمین پی سی بی نے گورننگ بورڈ کے ممبران کا الاؤنس دوگنا کر دیا

لاہور ( نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے میٹنگ والے دن گورننگ بورڈ کے ڈیلی الاؤنس کو دس ہزار روپے سے بڑھا کر بیس ہزار روپے کردیا۔ چیئرمین نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے اراکین تو ہمارے داروغہ ہیں وہ تو سب کے فیصلے کرتے ہیں، ڈاون سائزنگ کے موسم میں ڈیلی الاونس میں اضافے پر تنقید ہو رہی ہے۔ بورڈ کے ٹاپ آفیشل نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے اور ڈیلی الاؤنس دیگر بڑے اداروں کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔پشاور ریجن کے صدر اور رکن گورننگ بورڈ گل زادہ خان کا کہنا تھا کہ تنقید بلا جواز ہے‘ دو ماہ بعد ایک میٹنگ کرنی ہے تو دس یا بیس ہزار کیا معنی رکھتے ہیں۔ریجنل صدور کرکٹ کی خدمت میں اپنا سارا وقت لگاتے ہیں۔اپنا سرمایہ خرچ کرتے ہیں تو کیا وہ صرف کرکٹ بورڈ کے ایک دن کے اعزازیے پر گذارہ کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن