کمشنر نے بنگلہ دیشی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ کیلئے سکیورٹی کلیئرنس دیدی
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہورڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں دو ایک روزہ میچ ہونگے۔ انتظامات کے حوالے سے تفصیلات کا جائزہ لے کر سیکورٹی اداروں سمیت تمام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔