آئندہ ماہ 5 حلقوں میں ضمنی انتخاب 17 لاکھ سے زائد ووٹرز نمائندے چنیں گے
لاہور (خبر نگار)آئندہ ماہ ہونیوالے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 17 لاکھ 12 ہزار 203 ووٹرز قومی اسمبلی کے تین اور پنجاب اسمبلی کے دو ارکان کا چنائو کریں گے۔ 9 لاکھ 40 ہزار 533 مرد اور 7 لاکھ 71 ہزار 670 خواتین ووٹرزہیں۔ سب سے زیادہ ووٹر لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں 4 لاکھ 88 ہزار 529‘ این اے 154 لودھراں میں 4 لاکھ 19 ہزار 182‘ این اے 144 اوکاڑہ میں 3 لاکھ 16 ہزار 289 ‘ پی پی 147 لاہور میں 2 لاکھ 81 ہزار 534 اور پی پی 16 اٹک میں ووٹروں کی تعداد دو لاکھ 6 ہزار 609 ہے۔