ناحق کسی کی جان لینے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘ بیٹا شیروں کی طرح دہشت گردوں سے لڑا: والدہ اسفند یار بخاری
اٹک (صباح نیوز) فخر پاکستان کیپٹن اسفند یار شہید کی والدہ عظمیٰ منور کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دہشت گردوں سے شیروں کی طرح لڑا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا ناحق جان لینے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ شیر دل بیٹے کی بہادر ماں کا حوصلہ پہاڑوں سے بلند ہے۔ بڈھ بیر حملے کے ہیرو اسفند سانحہ اے پی ایس پر مضطرب تھے۔ شہید اسفند یار نے امداد کا انتظار نہیں کیا۔ سینہ تان کر لڑتا رہا۔ لوگوں کی جان بچاتا رہا۔