• news

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کا کریک ڈاﺅن جاری، 150 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی+اے پی پی ) مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کے 13 ستمبر سے جاری کریک ڈاﺅن میں 150 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے گرفتار شدگان میں بیشتر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بیت المقدس میں مقدس مقامات اور مسجد اقصی کی موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوگریک نے ایک بیان میں مقدس مقامات کی موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بان کی مون نے مسجد الاقصی کے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیلی حکومت کو کشیدگی میں کمی لانے کی ترغیب دلائی ہے۔
اسرائیل/گرفتاریاں

ای پیپر-دی نیشن