• news

افغانستان: طالبان کا بگرام بیس پر حملہ‘ جارجیا کا ایک فوجی ہلاک‘ دوسرا زخمی

کابل‘ واشنگٹن (اے ایف پی+ این این آئی) افغانستان میں طالبان کے حملے میں جارجیا کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے بگرام پر گشت کے دوران حملہ ہوا۔ مرنے والے فوجیو ںکی تعداد 6 ہو گئی۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی حکومت کےلئے بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کی رپورٹ تشویشناک ہیں۔ دوسری جانب افغان حکومت نے بھی ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ایک بڑا جرم ہے ۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت اپنے عزم کو ایک بار پھر دہراتی ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن