• news

نائیجیریا کی مارکیٹ میں بم دھماکہ‘ 28 افراد ہلاک‘ متعدد دکانیں تباہ

میدوگوری ( اے ایف پی ) نائیجریا کے شمال مشرقی گیریژن ٹاﺅن مون گونو کی مارکیٹ میں بم دھماکے کے سبب 28 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ ( نیما ) نیشنل ایمر جنسی مینجمنٹ ایجنسی کے کوآرڈینیٹر ابراہیم عبدا لقدیر نے کہا ہلاکتوں کی تعداد 25 سے 28 کے درمیان ہے جبکہ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے تعداد 21 ہے ۔ متعدد دکانیں تباہ اور نواحی عمارتوں کو آگ لگ گئی ۔ بعض ذرائع کے مطابق خود کش حملہ تھا تاہم تصدیق نہیں ہو سکی۔یاد رہے گزشتہ اتوار چار بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن