امریکہ نے عراقی وزیراعظم کے قتل کی سازش ناکام بنا دی، فوجی افسر گرفتار
بغداد (آن لائن) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے نے وزیراعظم حیدرالعبادی کے قتل کی دو سازشیں ناکام بنادی ہیں۔ ایک اعلیٰ عہدےدار نے اخبار الشرق الاوسط کے ساتھ انٹروےو میںکہا سازش ابتدائی مرحلے ہی میں تھی، ملوّث فوجی افسروں کو گرفتار کر لیا ۔ اس عہدیدار کے بقول حیدرالعبادی کی ملک میں وسیع تر اصلاحات کے ردعمل میں ان کے قتل کی یہ سازشیں تیار کی گئی تھیں۔اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے سے قبل ہی عراقی وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ اپنے خلاف ایک بغاوت کی توقع کرتے ہیں اور ان کی جان بھی لی جاسکتی ہے۔ گذشتہ ماہ وزیراعظم نے اصلاحات کے تحت نائب صدر اور نائب وزیراعظم کے عہدے ختم کردیئے تھے۔ اس اقدام کے نتیجے میں سابق وزیراعظم نوری المالکی کو نائب صدر کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔
سازش ناکام