• news

بھارتی کرکٹ بورڈ صدارت : ایسٹ زون نے سری نواسن کی حمایت سے انکار کردیا

بنگلور(سپورٹس ڈیسک )جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت کیلئے دوڑ جاری ‘ چیئرمین انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سری نواسن کی حمایتی ساتھ چھوڑنے لگے ۔ ایسٹ زون میں سے بھی تین عہدیداروں نے حمایت سے انکار کردیا جس کے بعد سری نواسن کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔گزشتہ روز اجلاس میں بھی تینوں ایسوسی ایشنز سری نواسن پر واضح کردیا تھا۔ کہ وہ بی سی سی آئی صدارت کیلئے ان کا ساتھ نہیں دینگے ۔اس سلسلہ میں سری نواسن اور شرد پوار کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں اہم معاملہ پر بات چیت کی گئی تھی ۔شرد پوار کو صدارت کیلئے میدان میں آنے کیلئے کہا گیا تھاکیونکہ سپریم کورٹ نے سری نواسن کے بورڈ کے انتخابات سے روک رکھا ہے ۔سیکرٹری بورڈ انوراگ ٹھاکر اور آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا بھی میدان میں ہیں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیا صدر کون ہوگا جلد پتہ چل جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن