آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کمر میں فریکچر کے سبب دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے
سڈنی(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز کمر میں فریکچر کے سبب دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر کی جگہ آل راؤنڈر جیمز فالکنر کو سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔سکین میں 22 سالہ باؤلر کی کمر میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔نوجوان فاسٹ باؤلر اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ اس انجری کا شکار ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ 2013 میں بھی اس انجری کے سبب طویل عرصے تک کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے۔آسٹریلین ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا پہلا مقابلہ نو اکتوبر سے چٹاگانگ جبکہ دوسرا 17 اکتوبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔