اپنوں کے بغیر عید گزارنا مشکل لیکن پاکستان کیلئے کھیلنا اعزاز: عمر اکمل
لاہور(آن لائن) قومی کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ اپنوں کے بغیر عید گزارنا مشکل ہے لیکن پاکستان کے لیے کھیلا اعزاز کی بات ہے۔ دورہ زمبابے پر روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ دورہ زمبابوے کے لئے انہوں نے جم کر پریکٹس کی ہے۔ سولہ ٹیسٹ، ایک سو گیارہ ون ڈے اور تریسٹھ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے والے عمر اکمل نے کہا کہ عید اپنوں کے بغیر گزرانا بہت مشکل ہے لیکن پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز ہے۔مڈل آرڈر بلے باز نے اس موقع پر قربانی کے جانوروں کے ساتھ سیلفی بھی لی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلفی وہ اپنے مداحوں کے لئے لیتے ہیں۔عمر اکمل کا مزید کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کے ساتھ انہوں نے خوب وقت گزارا اور عید پر ان کی یاد آئے گی۔