• news

سنگاپورموٹو گراں پری ریس جرمنی کے سباسچئن ویٹل نے جیت لی

سنگاپور (سپورٹس ڈیسک) سنگاپور میں ہونے والی موٹو گراں پری ریس جرمنی کے سباسچئن ویٹل نے جیت لی جبکہ برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن کار میں خرابی کے باعث جلد ریٹائر ہو گئے۔ سب نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب محنت کی کچھ ڈرائیورز نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی تو کچھ سبقت لینے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گئے۔برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن کو گاڑی میں خرابی کی وجہ سے جلدی دستبردار ہونا پڑا۔ جرمنی کے سٹار ڈرائیور سباسچئن ویٹل نے دو گھنٹے ایک منٹ اور بائیس اعشارئیہ ایک ایک سیکنڈز میں فنش لائن عبور کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

ای پیپر-دی نیشن