• news

سینما¶ں، تھیٹرز کی تیاریاں بھی مکمل

لاہور (کلچرل رپورٹر) عیدالاضحی کا تہوار نئی فلموں کی ریلیز اور نئے سٹیج ڈراموں کی نمائش کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ اس عید پر 6 نئی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جن میں چار فلمیں ملکی ہیں اور دو غیرملکی۔ پاکستانی فلموں میں جوانی پھر نہیں آنی، ہلہ گلہ، صنم، سوہنا گجر جبکہ غیرملکی فلموں میں ایک فلم کس کس کو پیار کروں بھارتی اور ایک فلم ایورسٹ ہوئی ہے۔ نئے سٹیج ڈراموں میں محفل تھیٹر میں عید حسینوں کی، تماثیل تھیٹر میں بکرا رنگ رنگیلا، الفلاح میں شکیرا، ناز تھیٹر میں جھومر چور، الحمرا ہال نمبر2 میں سجن چن ورگا اور شالیمار تھیٹر میں کملی یار دی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن