دیوسائی آخری پناہ گاہ‘ فلمی میلے کے لیے نامزد
لندن (بی بی سی )دیوسائی نیشنل پارک میں ہمالیہ کے بھورے ریچھ کی ختم ہوتی ہوئی نسل پر بنائی جانے والی فلم ’دیوسائی: آخری پناہ گاہ‘کو اکتوبر میں فرانس میں 31 ویں ڈی مینیجو فلمی میلے میں سکریننگ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔یہ فلم یو ایس ایڈ کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔یہ دستاویزی پاکستان کے نیشنل پارکوں پر بنائے جانے والی سیریز کی دوسری فلم ہے۔ پہلی فلم ایوبیہ پارک میں’تیندوے ہمارے درمیان‘ کے نام سے بنائی گئی تھی۔یہ دونوں فلمیں 2013 میں ریلیز کی گئی تھیں جو جنگلی حیات کے تحفظ پر کام کرنے والی تنظیم ’دی گیو بیک پروجیکٹ‘ کا حصہ ہیں۔یہ تنظیم امدادی عطیات کی مدد سے چلائی جاتی ہے جس کامقصد پاکستان کے قومی ورثے کا آگہی اور تعلیم کے ذریعے تحفظ کرنا ہے۔