الیکشن کمشن کا958ارکان پارلیمنٹ کواثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے آخری خط
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے 958ارکان پارلیمنٹ کواثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلئے آخری خط لکھ دیا۔ 30ستمبرتک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان پارلیمنٹ قانون سازاسمبلی میں حصہ نہیںلے سکیں گے۔1174 ارکان پارلیمنٹ میں سے صرف207ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمشن میں جمع کروائی ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 62،پنجاب اسمبلی کے 61، سندھ اسمبلی کے 33،بلوچستان اسمبلی کے 11اورکے پی کے اسمبلی کے 10ارکان اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمشن کوجمع کرواچکے ہیں، اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے والوں میں 30 سینیٹرزبھی شامل ہیں۔اب الیکشن کمشن نے958 ارکان پارلیمنٹ کوآخری خط لکھاہے جس کے مطابق ان ارکان کو30ستمبرتک اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کی مہلت دی گئی ہے اوریہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ اگرانہوںنے 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروائیں تو30ستمبرکے بعدوہ کسی بھی قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔