• news

بھارتی اداکار سیف علی خان نے صرف ڈائیلاگ بولا‘ ان کے دادا کے بھائی پاکستانی جنرل شیر علی خان نے کشمیر کی جنگ میں ’’اندر گھس کر‘‘ بھارتیوں کو مارا تھا

لاہور(آئی این پی) بھارتی فلم میں پاکستان کے اندر گھس کر مارنے کی بڑھکیں لگانے والے اداکار سیف علی خان کو یاد کرانے کی ضرورت ہے کہ اس کے والد نواب زادہ منصور علی خان پٹودی کے حقیقی چچا جنرل (ر) نواب زادہ شیر علی خان پٹودی نے کس طرح کشمیر کی جنگ میں اندر گھس کر بھارتیوں کو مارا تھا۔ بھارتی فلم فینٹم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں ملی، بھارت میں اس نے درمیانے درجے کا بزنس کیا ہے، اس کے پہلے ہفتے کا بزنس28کروڑ کے قریب رہا تاہم اس فلم میں پاکستان کے خلاف اداکار سیف علی خان کے ڈائیلاگ سے پاکستانی شائقین فلم بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔ اس فلم میں سیف علی بڑھک مارتا ہے کہ "امریکہ نے اسامہ کو اندر گھس کے مارا تھا، یہ کام ہم کیوں نہیں کرسکتے۔۔۔تمہیں گھر میں گھس کے ماریں گے"۔

ای پیپر-دی نیشن