گھریلو جھگڑے، لاہور میں 2 بچوں کی ماں تتلے عالی میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی
لاہور+ تتلے عالی (سٹاف رپورٹر +نامہ نگار) گھریلو جھگڑے، لاہور میں 2 بچوں کی ماں تتلے عالی میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی۔ تھانہ گجر پورہ کے علاقہ چائینہ سکیم کے رہائشی عبدالمجید کی 30 سالہ بیوی رخسانہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ رخسانہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے کارروائی سے انکار پر نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ گھر میں کہرام برپا ہوگیا۔ علاوہ ازیں تتلے عالی میں ہن سے جھگڑے پر دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ معافی والا گوجرانوالہ کا 23 سالہ طیب گذشتہ روز اپنی ہمشیرہ کے پاس گھمن والا آیا ہوا تھا اسی دوران بہن سے جھگڑا ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔