فیصل آباد میں جعلی پیر سمیت اوباشوں کی 4 خواتین سے زیادتی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں دم کروانے گئی خاتون کو جعلی پیر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دیگر واقعات میں تین خواتین سے زیادتی کی گئی۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 142ر۔ب کی رہائشی پروین بی بی ملزم ارشد کے پاس اکثر دم کروانے جاتی تھی گزشتہ روز دم کروانے گئی تو جعلی پیر ارشد رحمان نے دم کرنے کے بہانے دروازہ بند کر کے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ربانی کالونی کے عابد علی کی بیوی وجیہہ دوائی لینے جا رہی تھی راستہ میں کار سوار احسان وغیرہ دو ملزموں نے اغوا کر لیا اور زیادتی کے بعد اسلام پارک بابر چوک کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے۔ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 353گ۔ب کی شبانہ بی بی کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ علی وغیرہ چار ملزم پہرہ دیتے رہے۔ باہلک کے علاقہ پنڈی شیخ موسیٰ میں ملزم دلبر نے گھر داخل ہو کر پٹھانی بی بی کی پندرہ سالہ بیٹی سمیرا کی عزت لوٹ لی۔