• news

لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پھر ہیک کر لی گئی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو ایک بار پھر ہیک کر لیا گیا۔ ویب سائٹ پر موسمیاتی کمشن کے لنک پر کلک کرنے سے ہیکرز کا پیغام آ جاتا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک ہیکنگ ہوتی رہے گی۔ نامعلوم ہیکرز نے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ویب سائٹ کے مواد کو نہیں بلکہ صرف انڈکس کو چھیڑ رہے ہیں، پیغام کے مطابق ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کو شدید سکیورٹی خطرات لاحق ہیں اور جب بھی موقع ملے گا مختلف ویب سائٹس کو ہیک کیا جاتا رہے گا۔ رجسٹرار ہائیکورٹ طارق افتخار نے کہا ہے کہ آئی ٹی برانچ کو ہیکرز کا پیغام ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن