• news

عیدالاضحی پر سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے: سی سی پی او

لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم یا ادارے کو کسی صورت کھالیں اکٹھی کرنے یا اس کے لئے کیمپ لگانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانون کارروائی عمل میں لائی جائے عیدالاضحیٰ پر سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں خاص کر نماز عید کے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے اے کیٹیگری کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے ناصرف کمانڈوز تعینات کئے جائیں بلکہ ان عبادت گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈویژنل ایس پی اپنے علاقے کی حساس مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی اور پٹرولنگ کو بذات خود چیک کریں۔

ای پیپر-دی نیشن