• news

پنجاب کی جیلوں میں لائبریریاں اور والی بال کورٹ قائم کئے جا رہے ہیں: فاروق نذیر

لاہور( سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ پنجاب کی جیلوں میں لائبریریاں اور والی بال کورٹ قائم کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں لاہور ریجن کی جیلوں میں اس پر کام شروع کر دیا گیا ہے آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر نے کہا ہے کہ سات کروڑ روپے کی رقم سے صوبہ کی تمام جیلوں میں لائبریریاں قائم کی جائیں گی اور بین الاقوامی معیار کی ہوں گی انہوںنے کہا کہ سرکاری فنڈز کے علاوہ مخیر حضرات کے تعاون سے لائبریریوں کی تعمیر مکمل کی جائیں گی ۔

ای پیپر-دی نیشن