• news

منٰی کا حادثہ، شہزادہ محمد بن نائف کو ذمہ دار قرار دینا درست نہیں: سعودی مفتی اعظم

جدہ (آن لائن) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے کہ حج کے دوران حادثات کو روکنا انسانی اختیار سے باہر ہے۔ اس لئے وزیرِ داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سعودی نائب وزیراعظم، وزیرِ داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نائف نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ سے ملاقات کی۔ جس میں مفتی اعظم نے کہا کہ جو چیزیں انسانی کنٹرول میں نہیں ہیں ان کے لئے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ مناسک حج کے دوران بھگدڑ کو روکنا انسانی اختیار سے باہر ہے۔ اس قسم کے سانحات انسانی کنٹرول سے باہر ہیں، تقدیر اور انجام پر کسی کا کنٹرول نہیں۔ سعودی وزیر داخلہ نے سعودی حج کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے بھگدڑ کے سانحہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شیطان کو کنکریاں مارنے کے تیسرے روز حجاج کرام کی سکیورٹی اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک لاکھ پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن