• news

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: اسد اویس

کراچی(سپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بنک صد سید اقبال اشرف کی سرپرستی اور ایچ آر گروپ کے سربراہ ظہیر بیگ کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میں کمشنر کراچی یوتھ ٹیم کے تعاون سے منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول میں نیشنل بنک کی جانب سے 3 کھیلوں کی اسپانسر شپ کا چیک دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عثمان علی‘ روبینہ آصف‘ غلام محمد خان‘ فرخندہ فصیح اور ردا خان بھی موجود تھے۔ اویس اسد خان نے کاہ کہ اگر ہمیں ملک کی اسپورٹس کو دنیا کے مدمقابل لانا ہے تو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھلاڑی صرف 2 مقامات سے مل سکتے ہیں ایک کلب اسپورٹس اور دوسری تعلیمی اداروں میں انہوں نے کہا کہ آج اگر سندھ سے کھلاڑی ہمیں میسر نہیں آرہے ہیں تو اس کی صرف وجہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فقدان ہے۔ اویس اسد خان نے کہا کہ میں ملک کے تمام اداروں اور خصوصاً مخیر حضرات سے اپیل کرونگا کہ وہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے آگے آئیں اور طالب علموں کی کھیل کے میدان میں ہر قسم کی مدد کریں۔ اویس اسد خان نے کہا کہ نیشنل بنک نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کےلئے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے جس پر216 میں عمل ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن