• news

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش سکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ممکنہ سکیورٹی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 28 ستمبر کو بنگلہ دیش روانہ ہونے والی تھی، اس دورے کے لیے آسٹریلیا نے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق سٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے اور ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں بلے باز کیمرون بینکرافٹ اور فاسٹ بالر اینڈریو فیکیٹے کو بھی شامل کیا گیا۔ تاہم اب نئے سکیورٹی پلان کی تشکیل تک آسٹریلوی ٹیم کی روانگی موخر کر دی گئی ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 اکتوبر کو چٹاگانگ میں ہونا تھا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ ’ہماری خواہش ہے کہ یہ دورہ ہو اور ہم اس کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن ہمارے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر-دی نیشن