• news

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ (کل) منگل سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت مصر، امریکا، آسٹریا اور نیوزی لینڈ کے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پری کوالیفائنگ راﺅنڈ کل منگل سے یکم اکتوبر تک کھیلا جائے گا، کوالیفائنگ راﺅنڈ 2 اکتوبر، مین راﺅنڈ 3 سے 5 اکتوبر جبکہ فائنل 6 اکتوبر کو چار بجے کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کےلئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن