• news

الیکشن کمشن کا ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر تک توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی و سینٹ کے کل 1174 اراکین میں سے صرف 207 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں جن میں قومی اسمبلی کے 62 ، سینٹ کے 30 ، پنجاب اسمبلی کے 61 ، سندھ اسمبلی کے 33 ، خیبرپی کے کے 10 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے صرف 11 اراکین نے تفصیلات جمع کرائی ہیں اور اب تک 958 اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن اراکین کو 30 ستمبر تک کی مہلت میں مزید توسیع نہیں کرے گا۔
الیکشن کمشن/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن