• news

ضمنی انتخابات:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختر کانجو کا جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان

لودھراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختر کانجو نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اختر کانجو نے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 2013ءکے انتخابات میں منظم دھاندلی کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عوام کی خاطر ہم سیاستدان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اختر کانجو کا کہنا تھا کہ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی جس کے بارے میں لودھراں کا بچہ بچہ جانتا ہے۔ اختر کانجو کا کہنا تھا کہ وہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہے ہیں۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے میدان میں اُن سے مقابلہ کرے۔ اختر کانجو نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ این اے 154 کی طرح بہت جلد این اے 155 سے بھی مسلم لیگ (ن) کا امیدوار تاحیات نااہل قرار دیدیا جائیگا۔
حمایت/ اعلان

ای پیپر-دی نیشن