• news

مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کشتی دھماکے میں بال بال بچ گئے، اہلیہ زخمی

مالی(آئی این پی)مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین عبدالقیوم کشتی دھماکے میں بال بال بچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کے صدرفریضہِ حج کی ادائیگی کے بعد اہلِ خانہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ایک کشتی میں واپس آرہے تھے جب وہ دارالحکومت کی مرکزی جیٹی پر پہنچے تو کشتی میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں صدر عبد اللہ یامین عبدالقیوم مکمل طور پر محفوظ رہے جبکہ اہلیہ فاطمہ ابراہیم اور دیگر حکام معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ مالدیپ کے وزیر محمد شریف کا کہنا تھا کہ کشتی میں دھماکہ انجن کا ہوسکتاہے، فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دھماکے کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی موقف پیش کیا جاسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن