• news

ملتان دھماکے کی ایک اور زخمی دم توڑ گئی ،ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی

ملتان (آن لائن) نشتر ہسپتال ملتان میں وہاڑی چوک دھماکے کی زخمی خاتون چل بسنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی۔ بستی خدا داد کی رہائشی پچیس سالہ پروین بی بی گزشتہ کئی روز سے زیر علاج تھی لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی جس سے جاں بحق افراد کی تعداد تیر ہ ہو گئی ہے تاہم نشتر ہسپتال میں وہاڑی چوک دھماکے کے 11 زخمی تاحال زیر علاج ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق پولیس نے دھماکے کی جگہ سے 6 افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جن سے تفیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن