مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری نہیں ہو سکتی: بھارت کی ہٹ دھرمی
نئی دہلی (اے این این) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا پاکستانی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مسئلہ کشمیر نہیں دہشت گردی ہے،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ اور داخلی معاملہ ہے۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ اور اٹوٹ انگ ہے۔ پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہمارا مسئلہ کشمیر نہیں بلکہ دہشتگردی ہے اور پاکستانی سرزمین بھارت کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال ہورہی ہے۔