آسٹریلوی کرکٹر براڈ ہیڈن کی پاکستان سپرلیگ میں شرکت کی خواہش
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اگلے سال ہونے والے پہلے پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی دلچسپی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ روز آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے براڈ ہیڈن نے بھی پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے اس میں حصہ لینے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ براڈ ہیڈن کا آسٹریلیا کے ٹاپ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جس سے پاکستان سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دلچسپی کے اظہار کا پتہ چلتا ہے۔