• news

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی)8 رکنی قومی ٹیم کامن ویلتھ ویٹ لفٹگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 11 سے 16 اکتوبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔8 رکنی قومی ٹیم میں عبداللہ غفور (56 کلوگرام)، محمد شہزاد (62کلوگرام)، ابوسفیان (69 کلوگرام)، عمر رسول لون (77 کلوگرام)، محمد طاہر (85 کلوگرام)، عثمان امجد راٹھور (94 کلوگرام)، اظہر عامر (105 کلوگرام) اور نوح دستگیر بٹ (پلس 95 کلوگرام) شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن