رحیم یار خان: گیسٹرو اور یرقان کے باعث خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
رحیم یارخان (اے پی پی) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقے میں گیسٹرو کی مریض ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ یرقان کے 2مریض بھی ہسپتال میں دم توڑگئے ۔تفصیل کے مطابق چک72این پی کی رہائشی45سالہ سکینہ بی بی اور منظور آباد کے رہائشی50سالہ محمد سلمان کو گیسٹرو میں مبتلا ہونے پر تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں دم توڑگئے ۔ دوسری جانب صادق آباد کے علاقے میں یر قان جیسے موذی مرض میں مبتلا 60سالہ محمد طارق اور رحمان کالونی کے رہائشی40سالہ عبدالرزاق ہسپتال میں دم توڑگئے ۔ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔