تجاوزات کیخلاف آپریشن 6 ماہ میں مکمل کیا جائے: وزیراعلی خیبر پی کے
پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے پشاور رنگ روڈ کے دونوں اطراف میں سروس روڈ تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ بلدیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ رنگ روڈ پر قائم کی گئی تجاوزات کی نشاندہی کریں تا کہ ان تجاوزات کو ہٹایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ ہائے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن چھ ماہ کے اندر مکمل کریں اور اس بارے میں ہر ماہ رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے اعلیٰ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں۔