غداری کیس: شوکت عزیز اور دیگر کو شریک ملزم نامزد کرنے کے فیصلہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کو شریک ملزم نامزد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ہائی کورٹ میں ہو گی۔ جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ خصوصی عدالت کے 21 نومبر کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد نے خصوصی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔