قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
اسلا م آباد(این این آئی)قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔ قائم مقام سپیکر نے سعودی عرب میںمناسک حج کی ادائیگی کے علاوہ مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کے لیے قائم مختلف رہائشی سیکٹرز کا بھی دورہ کیا اور وزارت مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عازمین حج کو درپیش مسائل بھی سنے اور پاکستانی حج مشن کے حکام کو اُن کے حل کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایات بھی دیں۔