وزیراعظم اور آرمی چیف کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں: چودھری پرویز اقبال
لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ ن یو سی 109 کے امیدوار برائے چیئرمین چودھری پرویز اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی ترقی‘ خوشحالی اور سالمیت کے تحفظ کے لئے حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں۔ آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک جاری رہنا چاہیئے۔ مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے علماء کرام کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ اقدامات کی وجہ سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا۔