فرانس : جناح کرکٹ چیمپئن شپ پیرس یونیورسٹی کلب نے جیت لی
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے) پاکستان ایمبیسی پیرس فرانس نے فرانسیسی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر پیرس میں جناح چیمپئن شپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ پیرس یونیورسٹی کرکٹ کلب نے فائنل میچ جیتا اور ٹرافی حاصل کی۔ پاکستانی سفیر غالب اقبال نے سری لنکن سفیر، انڈین ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور بنگلہ دیشی سفارتکار کے ساتھ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر لوگوں نے پاکستان زندہ باد اور جناح زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ سفیر پاکستان نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کو پاکستان کے ایک ہفتہ کے وزٹ کے لئے بھیجا جائے گا اور صدر ممنون حسین سے ملاقات بھی کروائی جائے گی۔ فرانس میںجناح چیمپئن شپ ہر سال کھیلا جائے گا اور آئندہ سال فاتح ٹیم کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ بھی کروایا جائے گا۔