لاہور میں صفائی کا انتظام
مکرمی! اگر حکومت پر تنقید اور نکتہ چینی کرنا ہمارا پیدائشی حق ہے تو حکومت کی اچھی کارکردگی پر تعریف کرنا اودر حوصلہ افزائی کرنے کا حوصلہ بھی ہمیں آنا چاہیے۔ دوسرے شہر سے آئے ہوئے میرے ایک مہمان نے کل مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا اس عید الاضحی پر لاہور میں کسی نے بھی جانوروں کی قربانی نہیں کی؟ کیونکہ کسی گلی، محلے یا بازار میں بکرے، دنبے، گائے یا اونٹ کی آلائشیوں کے بڑے بڑے ڈھیر نظر نہیں آ رہے۔ میں نے اسے بتایا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے پورے لاہور میں جانوروں کی آلائشیوں کو تیزی سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے جس سے پورا شہر ایک صاف ستھرا منظر پیش کر رہا ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ مبارکباد قبول کریں۔ (ڈاکٹر محمد منیر مرزا، سیکرٹری جنرل میری ٹورسٹ کلب، لاہور)