• news

جھوٹی موٹی پاکستان سے محبت

مکرمی! ہم سب اپنے وطن سے محبت کا دم بھرتے ہیں لیکن ہمارے کام ملک سے محبت کے خلاف ہمارے چور اور ڈاکو بھائی بھی پاکستان سے محبت کا دم بھرتے ہیں سرکاری محکموں میں ہر روز سرکاری ملازم ہزاروں لاکھوں کی کرپشن کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم محب وطن ہیں کئی محکموں میں رشوت کے بغیر کام نہیں ہوتا اور ہر کوئی سر عام رشوت وصول کر رہا ہوتا ہے۔ یہ بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔ کیا اینٹی کرپشن محکمہ کو معلوم نہیں کہاں کہاں سرکای محکمہ میں سرعام رشوت چلتی ہے۔ نہ اس محکمہ نے آج تک اپنی سالانہ کارکردگی عوام پر ظاہر کی ہے نہ کسی آڈٹ محکمے نے، نہ نیب نے۔ حالانکہ یہ سب پاکستان سے محبت کا دم بھرتے ہیں۔(محمد تنصیر ناز،2۔ڈی AIMC کالونی، لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن