کراچی: 90 سرمایہ کاروں سے 348 ملین روپے کا فراڈ، نیب نے 2 ملزم گرفتار کرلئے
اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب ) کراچی نے دھوکہ دہی سے 348 ملین روپے لوٹنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ میسرز اسماعیل عبدالشکور سکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈکے ڈائریکٹرزفاروق اسماعیل اورعبدالشبیر اسماعیل نے 90 سرمایہ کاروں سے غیر قانونی طریقے سے شئیرز حاصل کئے اور انہیں بینکوں سے قرضہ لینے کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے ان سرمایہ کاروں کو نہ ہی شیئر و اپس کئے اور نہ ہی انکی رقوم واپس کیں۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائیگا۔