ڈاکٹر عاصم کیخلاف تفتیش کا دائرہ وسیع 3 الگ الگ جے آئی ٹیز تشکیل
کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے 3 الگ الگ جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین سے تفتیش کے لئے تشکیل دی گئی تینوں جے آئی ٹیز میں نیب اور رینجرز کے افسران شامل ہیں۔ تشکیل دی گئی ایک جے آئی ٹی ڈاکٹر عاصم سے ضیاء الدین ہسپتال اور ٹرسٹ سے متعلق تحقیقات کرے گی، ٹیم ان سے سرکاری زمین پر ہسپتال بنانے سے متعلق بھی پوچھ گچھ کرے گی جبکہ دیگر جے آئی ٹیز سرکاری اراضی پر قبضے، پی ایم ڈی سی کے معاملات اور دیگر الزامات کی تفتیش کریں گی۔