گکھڑ منڈی، ہارون آباد‘ شاہ پور صدر اوباش افراد کی دو لڑکیوں اور سیکنڈ ائر کے طالب علم سے زیادتی
لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباش افراد نے دو لڑکیوں اور سیکنڈ ائر کے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ گکھڑمنڈی کے نواحی گائوں پٹھان چک میں حیدر نذیر نے اپنے ہی گائوں کے محنت کش پرویز کی بیٹی سائرہ کو زبردستی زیادتیوں کا نشانہ بنا دیا۔ ہارون آباد کے قصبہ حسین شاہ میں ملزمان عمران شاہ، اظہر شاہ، حیدر عباس، عابد عرف جلو اور عباس شاہ نے اسلحہ کے زور پر 16 سالہ سیکنڈ ایئر کے طالب علم عمر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے لڑکے کے بھائی عثمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ہارون آباد میں اوباش نوجوان نے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ 13 سالہ بیٹی (ک) کھیتوں میں جارہی تھی کہ ملزم رمضان عرف جانی نے زبردستی (ک) بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔