سماجی انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا: بولیوین صدر
نیویارک (نمائندہ خصوصی) بولیویا کے صدر الوید موریلس نے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا سماجی انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ملٹی نیشنل کارپوریشنز اور سرمایہ کارانہ نظام پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا گلوبلائزیشن کے ثمرات دنیا کے تمام افراد تک پہنچنے چاہئیں۔ وسائل پر اجارہ داری اور انسانی حقوق کی پامالی ختم ہونی چاہیے۔ وسائل پر قبضہ کیلئے جنگیں ہو رہی ہیں۔