• news

شہداء پیکیج کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری داخلہ ڈی آئی جی اور ڈی پی او چارسدہ کی تنخواہیں بند

پشاور(بیورورپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے ورثاء کو شہداء پیکیج کی عدم ادائیگی کے حوالے سے جواب جمع نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ، ڈی آئی جی اورڈی پی او چارسدہ کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیںعدالت عالیہ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس مسز ارشاد قیصر کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے شہید پولیس نائب قاصد وزیر محمد کی بیوہ مسماۃ نگینہ کی جانب سے رٹ دائر کی گئی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن